• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق نے ان ہاؤس تبدیلی یاپری الیکشن کو بہتر آپشن قرار دیدیا

سراج الحق نے ان ہاؤس تبدیلی یاپری الیکشن کو بہتر آپشن قرار دیدیا


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ان ہاؤس تبدیلی یا قبل از وقت انتخابات کو بہترین آپشن قرار دیدیا۔

مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ اگر حکومت ڈیلیور نہیں کر رہی تو ان ہاؤس تبدیلی یا قبل از وقت انتخابات بہترین آپشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی اور قبل از وقت انتخابات جمہوریت کا حصہ ہیں، تبدیلی کے نام پر موجودہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی۔

حکومت نے جب نواز شریف کو ایک سہولت فراہم کی ہے تو آصف زرداری اور دیگر بیمار شہریوں کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، اب تو لانے والوں کو بھی احساس ہوگیا کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر مرضی کا آدمی مسلط کرنا چاہتی ہے جو نظام کے لیے بہتر نہیں، حکومت کو احتساب تو پسند ہے مگر اپنا نہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ 22 دسمبر کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں بلکہ کشمیریوں کی آزادی اور پاکستان کو بچانے کے لیے مارچ کریں گے۔

تازہ ترین