آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر یکم جمادی الثانی 1441ھ 27؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 75 رنز سے ہرادیا

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 75 رنز سے ہرادیا۔ ویڈیو: پی سی بی


آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 285 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی ویٹ اور بیو مونٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

جنگ نیوز
انگلش کھلاڑی جیت کے بعد خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔

ڈینی ویٹ نے 95 گیندوں پر 12چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیو مونٹ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

285 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اور عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے ڈیبیو کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12دسمبر کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید