آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان


سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ ڈاکٹر عدنان نے یہ انکشاف پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی طبیعت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا، انہیں فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

حسین نواز نے کہا کہ والد کے پلیٹ لیٹس قومی احتساب بیورو ( نیب) کی حراست کے دوران تیزی سے گرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی الزام نہیں لگارہا، رپورٹ آنے پر ہر بات واضح ہوجائے گی۔

نواز شریف کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ پلیٹ لیٹس متوازن ہونے کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو لاحق امراض کا علاج شروع ہوسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید