• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی سابق کپتانوں نے جذباتی لمحہ قراردیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتانوں نے پاکستان میں طویل عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو جذباتی لمحہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذباتی لمحہ ہے۔ طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے وقت اندازہ ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کا اثاثہ ہے۔ محمد یوسف کہتے ہیں کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ایک بڑی خبر ہے، آج بھیپاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے متعلق اپنی بہت سی یادیں محفوظ ہیں اور یقین ہے کہ یہ سیریز نئی نسل کے لیے یادگار رہے گی۔ سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ وپس آرہی ہے میری تماشائیوں سے درخواست ہے کہ وہ پنڈی اور کراچی اسٹیڈیم کو بھریں ۔ راشد لطیف نے کہا کہ دس سال کا انتظار ایک طویل عرصہ تھا، جب پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تو اس وقت وہ پیدابھی نہیں ہوئے تھے مگر یقین ہےکہ اس روز بھی کرکٹ کے مداح اتنے ہی خوش ہوئے ہوں گے جتنے کہ آج ہیں۔ سابق کپتان معین خان نے کہا کہ یہ سیریز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کےساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بھی بنے گی۔ سپر اسٹار شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی در حقیقت پی سی بی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سری لنکا کے مشکل وقت میں پاکستان نے اس کا بہت ساتھ دیا اور آج وہ پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ عمر گل نے کہا کہ مداح دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے میدان میں آئیں ۔
تازہ ترین