• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجر زنی سے خاتون کی ہلاکت پر زیرحراست لڑکے کو رہاکردیاگیا

لندن( پی اے ) پولیس نےرشڈین میں خنجر زنی کے واقعے میں خاتون کی ہلاکت کے بعد حراست میں لئے گئے13 سالہ لڑکے کو رہاکردیاہے اور اب اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، 25سالہ خاتون پر ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے نارتھمپٹن شائر کی ویلنگ برو میں حملہ کیا گیاتھا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی،قتل کے شبہے میں ایک27سالہ شخص کو بھی حراست میں لیاگیاتھا۔ پولیس کے مطابق وہ شخص شدید زخمی ہے ایک اور 27سالہ شخص کو بھی اقدام قتل کے شبہے میں حراست میں لیاگیاتھا ،تفتیشی انسپکٹر پیٹ لانگ کا کہناہے کہ یہ انتہائی المناک واقع تھا جس میں ایک نوجوان خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی میں لوگوں کو دوبارہ یہ یقین دلانا چاہتاہوں کہ ہم ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین