کراچی ( آن لائن) نیب کی منی لانڈرنگ کےخلاف تحقیقات میں لاڑکانہ کے2ٹاؤنزپرمشتمل چھوٹے سےعلاقے کو کراچی سےبھی زیادہ بجٹ دیئےجانے کاانکشاف ہواہے۔تعلقہ ڈوکری کی آبادی محض سوا5لاکھ ہے۔سب سے زیادہ رقم 2016 سے 2017کے درمیان جاری کی گئی۔نیب ذرائع کےمطابق تعلقہ ڈوکری کو10 سالوں میں 20 ارب سےزائدکےفنڈز دیئے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا۔اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکےجن کمپنیوں کودیئے گئےوہ صرف کاغذات میں تھیں۔