• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات ،بحری افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ایرانی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان شخصیت کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین