• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں تلور کا شکارعرب باشندوں کی اجازت

کوئٹہ(جنگ نیوز)بلوچستان حکومت نے نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے صوبے میں 18 علاقے مختص کردیئے ہیں اور محکمہ وائلڈ لائف حکام کی جانب سے قطر سمیت مختلف عرب ممالک کے باشندوں کواجازت نامے بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے علاقے ضلع موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، جھل مگسی، نوشکی، چاغی، دالبندین، آواران، واشک، پنجگور، سبی،لسبیلہ، کچھی، ڈیرہ بگٹی اور نوکنڈی سمیت19علاقےالاٹ کئےگئے ہیں۔

حکومت بلوچستان نے 100 تلوروں کے شکارکیلئے ایک لاکھ ڈالر فیس مقررکر رکھی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے شکار میں استعمال ہونے والے ایک باز کیلئے ایک ہزار ڈالر فیس رکھی ہے۔جھل مگسی میں شکارکیلئے قطری شیخ فلاح بن جاسم کو مخصوص علاقہ الاٹ کیا گیا ہے، قطری شیخ کی جانب سے شکار کیلئے صوبائی حکومت کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 31 ہزار ڈالرکاچالان جمع کرایا گیا ہے۔

قطری شیخ کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر تلورکے شکار اور 31 ہزار ڈالر باز کےلیے جمع کرائے گئے ہیں۔

رواں سال شکارکی فیس کی مد میں 35کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔

تازہ ترین