• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 97بہاریں دیکھ لیں

برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 97بہاریں دیکھ لیں 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ فلم نگری پر طویل عرضے تک راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار دلیپ کمارنے زندگی کی 97 بہاریں دیکھ لیں۔ 

بولی وڈ میں دلیپ کمار کے نام سے شہرت پانے والے یوسف خان 11 دسمبر 1922کو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہو ئے۔

انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز1944 میں فلم’’جوار بھاٹا‘‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’’مغلِ اعظم‘‘میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران،مغل اعظم،ملن، جگنو، شہید، ندیاکے پار، اندازجوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انھیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انھیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین