• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی سیاسی نہیں قومی مسئلہ، سپریم کورٹ نوٹس لے، میئر کراچی

کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا دکھایا گیا سپریم کورٹ نادرا اور مردم شماری کے ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس سنے یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔پشاور بی آرٹی کے حوالے سے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تعلیم اورصحت کو مرکز نگا ہ بنایا تھا لیکن پھر بی آرٹی منصوبہ شروع کر دیا جواب تک مکمل نہ ہوا یہ 66ارب دوسرے منصوبوں پر بھی استعمال ہو سکتے تھے بی آرٹی سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں لوگوں کے کاروبارپر بھی منفی اثر پڑرہا ہے ۔رہنما تحریک انصاف کنول شوذب بھی پروگرام میں شریک تھیں۔کوآرڈینیٹرسی آرایم (ساحل) ممتاز گوہر کا کہنا تھا کہ ڈارک ویب پوری دینا کے لئے چیلنج بن چکی ہے ڈارک ویب ہتھیار،منشیات اور جنسی موادسمیت جرائم کی ایک دنیا ہے اس کے خلاف ایف آئی اے پی ٹی اے سمیت تمام اداروں کو متحرک ہونا ہوگا۔

تازہ ترین