• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی، چشتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ صوبائی کنوینئرمفتی شفیع الدین ‘مفتی عبدالناصر ‘مولانا شاہ محمد قاری ‘رحمت اللہ ودیگرنے کہا کہ قلات میں گیس پریشرکمی بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے گیس اور واپڈاحکام کی طفل تسلیوں سے قلات کے عوام تھک کرہار چکے گیس انتظامیہ اور واپڈا نے صوبے پر اپنا راج مسلط کردیاہے بعض علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی بعض علاقوں میں تو سارا دن سوئی گیس بالکل غائب رہتی ہے ۔بلوچستان کے عوام کوجان بوجھ کرگیس اوربجلی سے محروم کررکھاگیا ہے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس بلوچستان سے نکلنے کی باوجود صوبے کے عوام محروم ،لیکن دوسرے صوبوِں میں بلوچستان کی گیس سے فیکٹریاں چلتی ہیں۔ گیس انتظامیہ اور واپڈاحکام اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ایک احتجاج نہیں بلکہ اپنے حقوق کی حصول تک جدوجہد جاری رہیں گے۔
تازہ ترین