• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں درجہ سوئم کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ سوئم کی مختلف اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ شروع ہوگئے،بتایا گیا ہے کہریلوے ملتان ڈویژن میں ٹکٹ کلکٹر،بکنگ کلرک، اور پارسل کلرک کی 59 اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ کے دوسرے روز ریلوے گرائونڈ میں 3 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا، ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل نے بھی ریلوے گراؤنڈ کا دورہ کیا اور تحریری ٹیسٹ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا واضح رہے ان بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کا سلسلہ 14دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ اسامیوں پر بھرتی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 4600 امیدواروں کو بلایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین