• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم انسانی حقوق: برلن میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تقریب

عالمی یوم انسانی حقوق: برلن میں مقبوضی کشمیر کی صورتحال پر تقریب
جرمنی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

جرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی سفارتخانے نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر روشنی ڈالی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی پالیسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر نے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سفارتخانے میں منعقدہ اس تقریب سے حبیب یونیورسٹی کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ علی عیسانی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کشمیر سے متعلق بین الاقوامی بیانیے کو چیلنج کرنے میں نوجوانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو یورپی اور جرمن عوام کے سامنے لایا جا سکے۔

جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، طلباء، جرمن دانشوروں اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

تازہ ترین