• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی آئی سی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی آئی سی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہنگامہ آرائی کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اسپتال میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی انتظامیہ کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا دورہ کرنے کے لیے کہا تھا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین