آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار30؍جمادی الاوّل 1441ھ 26؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وکلاء کی حرکت سے سرشرم سے جھک گیا، اعتزاز احسن

وکلاء کی حرکت سے سرشرم سے جھک گیا، اعتراز احسن


سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور سیاستدان اعتزاز احسن نے وکلاء کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) اسپتال پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلا کی اس حرکت سے اُن کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ہو یا امن اس قسم کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے، عام وکیل دیکھ رہا ہے کالے کوٹ کی توقیر ختم ہو رہی ہے۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ بار کو اس واقعے میں ملوث وکلاء کے بارے میں تحقیقات کرنی چاہیے، دو تین سو وکلا نے اس پیشے کی عزت ہی ختم کردی۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے کہا کہ حالت جنگ میں بھی اسپتال کو حملوں سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، وکیلوں کو اسپتال پر اینٹیں مارتے اور گاڑیاں جلاتے دیکھ کر افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے وکیلوں کی توقیر ختم ہو رہی ہے، جن وکیلوں نے غنڈہ گردی کی ہے، انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وہ لاہور میں ہوتے تو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی( پی آئی سی) ضرور پہنچتے، قانون پسند وکیل غنڈہ گردی میں ملوث عناصر کو بار کے الیکشن میں ووٹ نہ دیں۔

قومی خبریں سے مزید