• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، اسپتال میں کمسن بچے کے زمین پر علاج کی تصویر الیکشن مہم پر چھا گئی

لندن (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے اسپتال میں کمسن بچے کے زمین پر علاج کی تصویر الیکشن مہم پر چھا گئی۔ ایک صحافی نے لیڈز جنرل اسپتال میں بستر نہ ہونے پر 4سالہ بچےکے زمین پرعلاج کی تصویربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کودکھائی توانھوں نے موبائل فون لے کرجیب میں ڈال لیا۔رپورٹرنے جب انہیں یاد دلایا تواس کاموبائل فون جیب سے نکال کربچے کی تصویر دیکھی اور اس کےوالدین سےافسوس کااظہار کیا۔ لیبرپارٹی نے نیشنل ہیلتھ سروس کی تباہی کاذمہ دار حکمراں ٹوریزکو قرار دے دیا اور اپنی الیکشن مہم کے دوران صحت میں سرمایا کاری اور گرین فیوچر کے وعدے کیے ہیں۔برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات ہورہے ہیں اور پورے ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔برطانیہ میں ایک مارکیٹنگ ریسرچ اور سروے کمپنی کی جانب سے کیے گئے تازہ سروے کے مطابق رواں ہفتے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو لیبرپارٹی پر 14پوائنٹ کی برتری حاصل رہی۔
تازہ ترین