• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی صارفین نے رواں سال گوگل پر کرکٹ کے موضوع کو سب سے زیادہ سرچ کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گوگل نے سال 2019 میں پاکستان سے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے جبکہ رواں سال کے اہم ترین واقعات، مقبول خبروں اور دلچسپ و تفریحی مواد کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس سال میں جن مضامین نے ٹرینڈنگ کی ، ان میں پاکستانی عوام کا پسندیدہ کھیل کرکٹ بھی شامل ہے۔ سال 2019کے ٹرینڈنگ موضوعات یہ رہے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، لائیو کرکٹ، سونی لائیو، پی ایس ایل شیڈول، کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پی ٹی وی اسپورٹس، پاکستان بمقابلہ انڈیا، سری لنکا بمقابلہ پاکستان۔
تازہ ترین