• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی ٹیم نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا،عمران

اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہحکومت کی اقتصادی ٹیم نے قومی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے‘ زرعی شعبے کی ترقی خصوصا شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے‘موجودہ حکومت زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے بھی استفادہ کر نے کے لئے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے شعبہ دیہی ترقی و تحفظ خوراک کے سربراہ ڈاکٹر اکمل صدیق نے بدھ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس سے آبادی کا بڑا حصہ بالواسطہ یا بلا واسطہ منسلک ہے۔کپاس، چاول، گندم و دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے‘ جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ حکومت فشریز، فارمنگ وغیرہ جیسے شعبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے جو ماضی میں یکسر نظر انداز کیے جاتے رہے ہیں۔
تازہ ترین