ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کی درخواست پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو حکم دیا ہے کہ مغوی سمیرا عرف ثمینہ کو برآمد کرکے آج پیش کیا جائے، فاضل عدالت میں پٹیشنر صابر حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی سمیرا کو اکتوبر کے دوسرے ہفتے غلام اکبر، محمد ناصر،جنت مائی نے اغوا کیا اور اسے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ،اغوا کی ایف آئی آر تھانہ سول لائنز ڈیرہ غازی خان میں درج ہوئی مگر2 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال بیٹی کو بازیاب نہیں کرایا ، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو بھی درخواست دی لیکن ملزم گرفتار ہوئے نہ مغویہ برآمد ہوئی ، دریں اثناہائیکورٹ نے صدر بازار ملتان کے تاجر باصر توقیر کی کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف رٹ درخواست مسترد کر دی ،فاضل عدالت میں پٹشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہر میں شاپنگ بیگ استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں اور تمام دکاندار شاپر استعمال کر رہے ہیں مگر کنٹونمنٹ بورڈ نے صدر بازار میں شاپنگ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔