• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں 3 جانیں چلی گئیں، شیخ رشید

کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں 3 جانیں چلی گئیں، شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں 3 جانیں چلی گئیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وکلاء کے رویے نے بتادیا کہ ہم میں برادشت کی کمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ دیگر 5 کیسزمیں بھی پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول بھٹو کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کامطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

تازہ ترین