• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

آصف علی زرداری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا


سابق صدر آصف زرداری کو رہائی کا پروانہ مل گیا، جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

آصف علی زرداری کچھ دیر بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال سے زرداری ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

احتساب عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی کی یہ روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام جاری کی گئی تھی، جنہوں نے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔

رب نواز اور سردار توقیر نے عدالت میں بطور ضامن ایک، ایک کروڑ روپے کے مچلکے داخل کرائے جبکہ راجہ صابر اور راجہ زاہد نے ضمانتی مچلکوں سے متعلق گواہی دی۔

احتساب عدالت کے جج نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ کس کیس میں ضامن بن رہے ہیں؟۔

ضامن رب نواز نے جج کے سوال پر جواب دیا کہ جی معلوم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 کیسز میں طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

تازہ ترین