آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

EOBI کی پینشن میں 2 ہزار کا اضافہ



حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کی پینشن ساڑھے 6 ہزار سےبڑھا کرساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے انسانی وسائل زلفی بخاری اس حوالے سے کہتے ہیں کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جنوری 2020ء سے پینشن کی رقم میں اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 15 ماہ میں ای او بی آئی پنشنرز کے لیے 62 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ای او بی آئی پہلے کرپشن کی وجہ سے مشہور تھا لیکن اب اس نے ریکارڈ 21 ارب روپے جمع کیے ہیں۔

واضح رہے کہ مہنگائی میں 30 سے 40 فیصد اضافے کے باعث حکومت حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ای او بی آئی کے پنشنرز کے نئے اُصول اور گائیڈ لائن

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے گزشتہ ماہ ای او بی آئی کی پینشن میں اضافے کی نوید سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید