آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

جنگ نیوز
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں اجلاس کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص پاکستان۔سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، جس کے تحت کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی کے فرائض مشترکہ طور پر سر انجام دیں گے۔

اس موقع پر اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ عوام الناس کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

قومی خبریں سے مزید