• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے ٹیسٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع

دوسرے ٹیسٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع


سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع کردی گئیں، نیشنل اسٹیڈیم کے آدھے انکلوژر ٹکٹس مفت تقسیم کیے جائیں گے، سات انکلوژرز کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی دس سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، میچ وکٹ کے ساتھ ساتھ پریکٹس وکٹیں بھی تیار کرلیں گئی ہیں، جبکہ اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری جاری ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، 14 میں سے 7 انکلوژرز کے ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں، ہر انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 50روپے مقرر ہے۔

آدھے اسٹیڈیم کے انکلوژر کے ٹکٹس اسٹوڈینٹس اور دیگر اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا اننگز ڈیکلیئر نہیں کرے گا

نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ٹیسٹ 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا، جو بے نتیجہ رہا تھا۔

اسٹار بیٹسمین یونس خان نے اس ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے، یونس خان نے اس ٹیسٹ میں 313 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اُنہیں بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا دن بھی بارش سے متاثر، سری لنکا 6 وکٹوں پر 263 رنز

مہمان ٹیم کی جانب سے سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے 240 اور تھلن سماراویرا نے 231 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین