• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے چڑیا گھر میں زخمی ہونے والے ملازم کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے چڑیا گھر میں زخمی ہونے والے ملازم کا بیان سامنے آگیا


کراچی کے چڑیا گھر میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے ملازم کا بیان سامنے آگیا۔

زخمی ملازم کا کہنا تھا کہ ببر شیر کو کھانا کھلاتے ہوئے اس کا ہاتھ پھسل گیا تھا۔

اس نے بتایا کہ ہاتھ پھسل جانے کی وجہ سے شیر نے اسے دبوچ لیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر کا ملازم کننو 2 روز قبل شیر کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا جبکہ ڈائریکٹر سفاری نے قانون توڑنے پر زو کیپر کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا تھا۔

کننو گزشتہ کئی سال سے چڑیا گھر میں کھانا کھلانے سمیت جانوروں کے پنجرے کی صفائی کا کام انجام دیتا رہا ہے، تاہم واقعے کے بعد اس کو انتظامیہ نے اتنا ڈرا دیا کہ اس کی تلاش مشکل ہوگئی تھی۔

تازہ ترین