شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعظم نواز شریف نے شیخوپورہ کے دیہات ٹنڈے گرو اوگند اور دیگر مقامات پر سڑکو ں کی تعمیر سمیت ہونے والے کروؑ ڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور انتہائی غیر معیاری میٹریل کے استعمال کئے جانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے اور یہ ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں ہونیوالی انکوائری کی رپورٹ سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کیا جائے، وزیر اعظم نے یہ ہدایت گاؤں اوگند کے سماجی کارکن محمد وریام کی تحریری شکایت پر جاری کی ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹھیکیدار اور سب انجینئر رانا شاہد نے ملی بھگت کرکے اس علاقہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا ہے، ٹھیکیدار اور سب انجینئر نے ا لزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔