شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت کے ماتحت محکمہ روڈز میں بڑےپیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے مبینہ الزامات کی محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے محکمہ روڈز کے سابق دو ایگزیکٹو انجینئروں طاہر خان ، سید اشفاق حسین شاہ ، ایس ڈی او رانا شاہد جاوید ، تین سب انجینئروں محمد یاسین ، غلام مصطفیٰ،امتیاز عالم ، ہیڈ کلرک محمد لطیف او ر ایک فرم کے مالک کو 31مارچ کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔دریں اثناء محکمہ زراعت پنجاب نے ای ڈی او زراعت آفس شیخوپورہ کے بعض افسروں او ر اہلکاروں کے خلاف ضروری ریکارڈ ضلع حکومت سے مانگ لیا ہے ۔ ضلع حکومت نے چند روز قبل ای ڈی او زراعت آفس کے خلاف ایک رپورٹ سیکرٹری زراعت پنجاب کوبھیجی تھی جس پرتحقیقات مکمل کرنے کیلئے یہ ریکارڈ طلب کیاگیا ہے ۔