کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز نےضبط شدہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ اور گٹکا تلف کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایف بی آر کے ممبر کسٹمز جواد اویس آغا ،چیف کلکٹرمیڈیم ثریا بٹ،تمام کلکٹریٹس کے کلکٹرز اور غیر ملکی سفارت کاروں نے شرکت کی ،تقریب میں کسٹمز کلکٹریٹ ایسٹ اور ویسٹ کی 87کنسائمنٹ ،پریونٹیو کلکٹریٹ کی جانب سے ضبط کی گئی 98کروڑ روپے کی 715کلو گرام منشیات ،کروڑوں روپے کی 756ٹن چھالیہ ،621کلو گرام پان مصالحہ اور دیگر اشیاء جبکہ کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے ضبط کی گئی 249ٹن چھالیہ ،اور 21کروڑ روپے کی دیگر اشیاء کو تلف کیا گیا ۔