• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں خواتین اور بچوں پر سیریل جنسی حملوں کے مجرم کو عمر قید

لندن ( جنگ نیوز) انگلینڈ بھر میں 11 خواتین اور بچوں پر سیریل جنسی حملوں کے مجرم کو عمر قید سنا دی گئی ۔ جوزف میک کین کے جنسی حملوں کے متاثرین کی عمریں 11 سے 71 سال کے درمیان تھیں اور ان میں ایسی تین خواتین بھی شامل تھیں جنہیں چھٹی کے دن سڑک سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی بار بار عصمت دری کی گئی تھی۔ گزشتہ روز اولڈ بیلی کورٹ میں اسے 37 جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا ۔مسٹر جسٹس ایڈیس نے کہا کہ میک کین کو کو کم سے کم 30 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے ۔وہ بچوں کیلئے خطرہ اور پیڈو فائل ہے ۔ جج نے اسے کلاسیکی سائیکو پیتھ قرار دیا اور اس حوالے سے ٓآزاد اور منظم تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ سسٹم کیونکر میکن کے متاثرین کی حفاظت میں ناکام ہوا ۔ اولڈ بیلی کورٹ میں میک کین کو سزا سناتے ہوئے مسٹر جسٹس ایڈیس نے اس کی بزدل ، متشدد بدمعاش اور پیڈو فائل کے طور پر نشان دہی کی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے متاثرین شاید کبھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکیں گے۔ یہ عصمت دری‘تشدد اور مختلف نوعیت کے اغوا کی سیریل کمپین تھی جس کے بارے میں میں نے پہلے کبھی نہ سنا گیا اور نہ کبھی دیکھا گیا تھا ۔
تازہ ترین