سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ،این این آئی) سرگودھا میں ایک شخص نے وزیرریلوے شیخ رشید کی بوگی پر انڈے برسا دیئے ۔
وفاقی وزیر ریلوے خصوصی ٹرین کے ذریعے سرگودھا ریلوے سٹیشن پہنچے تو ایک شخص نے ان کی ٹرین کی بوگی پر انڈے برسانہ شروع کر دیئے اور شیخ رشید کیخلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے انڈے برسانے والے شخص کو حراست میں لے لیا،بعدازاں شیخ رشیدکے کہنے پررہاکردیا۔
ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سرگودھا ریلوے سٹیشن پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا اس دوران ایک شخص نے شیخ رشید کی ٹرین کی بوگی پر انڈے مارنا شروع کردیئے ۔
مذکورہ شخص نے شیخ رشید مر د ہ با د اور بھٹو زند ہ با دکے نعرے لگائے ۔ ذرائع کے مطابق انڈے برسانے والے کاتعلق پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے تھا۔