• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ،رواں برس درجنو ں افراد لقمہ اجل بنے

کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی )بلوچستان میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمدنہ ہو سکا۔ رواں برس ایک کمشنر سمیت 84بے گناہ قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری صرف نوٹس ہی لیتے رہے، تفصیلات کے مطابق لیویز اور کسٹم چیک پوسٹوں کے باوجودبلوچستان میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ بدستور جاری ہے۔ رواں سال ایرانی پٹرول کے غیر قانونی کاروبار نے کمشنر سمیت 84معصوم انسانوں کی جانیں لے لیں۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری نے واقعات پر صرف نوٹس ہی لیاجبکہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم ہو سکے ہیں۔
تازہ ترین