• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبا جامعہ زکریا کا ایجوکیشنل ایکسپوپر حملے کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبا جامعہ زکریا کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کی میگا ایجوکیشنل ایکسپوپر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین میں نعمان علوی، عبدالرحمنٰ ، معیز المانی ، عبدلقدیر چوہدری،عبدالباری بلوچ، حارث بلوچ،عامر شہزاد ودیگر شریک تھے ، ناظم جامعہ زکریا احمد عبدالرحمٰن اور نعمان علوینے کہا کہ ملک میں لسانی بنیادپر گروہ بنائے جارہے ہیں، جب بھی طلبہ یونین کی بحالی کی بات ہوتی ہے تو اس طرح کے واقعات رونما ہونا شروع ہوجاتے ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ کے ایجوکیشنل ایکسپو کے دوران سلحے کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا گیا ،حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں وگرنہ اسلام آباد اور پنجاب بند کردیں گے ۔
تازہ ترین