پشین میں کسٹم حکام نے کامیاب کارروائی کرکے پیاز کے ٹرک میں کروڑوں روپے کے سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سامان کو ٹرانزٹ کی آڑ میں افغانستان سے بھارت پہنچایا جارہا تھا مگر پاکستان میں پکڑا گیا۔
پشین کے مقام پر کسٹم کے عملے نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے بڑے ٹرک کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔
ٹرک میں سے پیاز کی آڑ میں 600 کارٹنوں میں پیک غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لیے گئے جو ٹرانزٹ کے ذریعے بھارت کے شہر دہلی لے جایا جانا تھا۔
ان سگریٹس کی تعداد 60 لاکھ اور مالیت 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔