• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ہواوے کمپنی سام سنگ سے نمبر ون کا تاج چھیننے کے قریب پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی موبائل ساز ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اپنی جنوبی کوریائی حریف کمپنی سام سنگ کے مقابلے میں مارکیٹ کا خلاء پرُ کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے اور امریکا کی جانب سے زبردست رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی موبائل سیلولر کمپنی بننے جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسٹریٹجی اینالیٹکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک سام سنگ سمارٹ فونز کی دنیا میں قائدانہ کردار حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ 2019ء کے آخر تک وہ دنیا بھر میں 323؍ ملین فون دنیا کے مختلف ملکوں کو بھیج چکا ہوگا، یہ مارکیٹ میں سب سے بڑا حصہ یعنی 21.3؍ فیصد ہے۔ تاہم، ہواوے بھی سام سنگ کے قریب پہنچ چکی ہے، سال کے آخر تک وہ بھی 251؍ ملین فون دنیا کے مختلف ملکوں کو فروخت کیلئے بھیج چکی ہوگی، یہ مارکیٹ میں 17.7؍ فیصد حصہ ہے، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، پچھلے سال یہ 14.4؍ فیصد پر تھا۔ امریکا اور یورپ میں فروختگی کو زبردست دھچکا لگنے کے باوجود ہواوے نے اپنی کارکردگی میں شاندار بہتری پیدا کی ہے اور نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک اس کے فونز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین