• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خوبصورت ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان سرفہرست

خوبصورت ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان سرفہرست


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے ’کونڈی ناسٹ‘ نے سیاحتی اعتبار سے پاکستان کو نمبر ون ملک قرار دے دیا۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سیاحتی صنعت گزشتہ دو دہائیوں سے بہترین ہوگئی ہے اور برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے۔ کونڈی ناسٹ سیاحت اور لائف اسٹائل کا مقبول ترین میگزین ہے اور اسے اب تک 25 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ حال ہی میں’اس جریدے نے 2020 میں گھومنے پھرنے جانے کے لیے سیاحوں کے لیے بہترین اور خوبصورت ترین 20 ممالک کی تجویز پیش کی ہے۔ اس تجویز کردہ فہرست میں 2020 کے بہترین اور خوبصورت سیاحتی ممالک میں پاکستان کا نام سرِفہرست ہے۔ جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین