• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تحفظات اور عالمی بینک کی ہدایت مسترد، بھارت نے ریٹل ڈیم کی تعمیر شروع کردی

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان کے سنگین تحفظات کو نظرانداز اور ورلڈ بینک کی جانب سے ’’کام روکنے‘‘ کی ہدایات کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشتوار کے مقام پر 850؍ میگاواٹ کے ریٹل ڈیم ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کا کام شروع کر دیا ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں ورلڈ بینک سے رجوع کرلیا ہے کیونکہ یہ ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اپنے ڈی جی سائوتھ ایشین افیئرز ڈاکٹر محمد فیصل چوہدری سے کہا ہے کہ وہ فوراً امریکا جا کر ورلڈ بینک کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کریں اور 133؍ میٹر بلند اور 195؍ میٹر طویل ڈیم کے حوالے سے تحفظات کو نمایاں کریں۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ بھارت نے خاموشی کے ساتھ ریٹل ڈیم پر کام شروع کر دیا ہے جو دریائے چناب پر تعمیر ہو رہا ہے۔ یہ ڈیم ایک کروڑ مکعب میٹر (8100؍ ایکڑ فٹ) پانی ذخیرہ کر سکے گا۔
تازہ ترین