• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، دم گھٹ کر میاں، بیوی، بیٹا جاں بحق

خیبر پختون خوا کے علاقے ہزارہ کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد میاں، بیوی اور بیٹا ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے رجوعیہ میں پیش آیا جہاں شدید سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں گیس کا ہیٹر رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، دھوئیں میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق

بند کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر میاں، بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

تازہ ترین