• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا دورۂ سعودیہ تعلقات کو تقویت دیگا، فردوس

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا دورۂ سعودی عرب دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، مسئلہ کشمیر پر سعودی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: میڈیا مالکان و ورکرز کے مسائل حل کرنے جا رہے ہیں، فردوس

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلۂ خیال نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لیے ایک حسین اور پُرکشش منزل بن کر اُبھر رہا ہے، شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تازہ ترین