• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا قیدی سرکاری طیاروں کی سہولتیں اٹھاتے رہیں گے؟ فردوس


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ایک قیدی کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ کا طیارہ استعمال ہوا، کیا قیدی سرکاری طیاروں کی سہولتیں اٹھاتے رہیں گے؟

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا ہدف بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے ہمنواؤں کا وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق ڈیڈ لائن دینا اپوزیشن کی منفی سوچ کا عکاس ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے پولیو کے موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحت مند بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، ہم سب ایک صحت مند پاکستان کے لیے یکجان اور پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون روند ڈالا، فردوس اعوان

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے، اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں، ان پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین