• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان پرتشدد کرنیوالا وکیل شناخت

فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والےایک وکیل شناخت


پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والےایک وکیل کی محمد عبدالماجد کے نام سے شناخت کر لی گئی ہے۔

11دسمبر کو لاہور میں سانحہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موقع پر صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والا وکیل عبدالماجد ہربنس پورہ ، لاہورکا رہائشی ہے، ملزم اپنے گھر کو تالے لگا کر فرار ہو چکا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق پی آئی سی میں بعض وکلاء نے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو اس وقت بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جب وہ پُرتشدد واقعات روکنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وہاں پہنچے تھے۔

تازہ ترین