• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے "رینجرزشکریہ جناح" کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں اتوار کو شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

26 کلو میٹر طویل ریس شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں اور گزرگاہوں سے ہوتی ہوئی اسٹار گیٹ پر ہی اختتام پزیر ہوئی۔

ریس میں پہلی پوزیشن محمد ندیم، دوسری پوزیشن عشر بلوچ جبکہ تیسری پوزیشن عرفان بلوچ نے حاصل کی۔ ریس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں رینجرز کے اعلیٰ حکام نے میڈل اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

خواتین کے لیے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں ٹیبل ٹینس اور بیڈ مینٹن کے مقابلے منعقد ہوئے۔ خواتین کی اسکواش چیمپئن شپ میں تین ٹیموں میں سے 4 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔


تازہ ترین