راولپنڈی(جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کواتوار کو صبح 11بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو آج ساڑھے گیارہ بجے نیب روالپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، انہیں غیر قانونی تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے اُن کا بیان ریکارڈ کرے گی۔