کراچی(جنگ نیوز)دوران ڈیوٹی گٹکا کھانے اور نشہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گھر بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس موبائلز پر ٹریکر لگنے سے فیول کی کمی ختم ہو گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے لیے سخت احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کمزور کیس سے ملزمان کو فائدہ ہوتا ہے اس لیے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت میں پیش کیے جانے والے مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔
غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کباڑ خانوں کی نگرانی کی جائے گی اور کباڑ خانوں میں چوری شدہ سامان کی خرید پرکڑی نظر ہو گی۔
احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی اگر گٹکا کھاتے یا کوئی نشہ کرتے پکڑا گیا تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس موبائلز پر ٹریکر لگنے سے فیول کی کمی ختم ہو گئی ہے۔