• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں4 افرادخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود صابوگبول گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 18سالہ نوجوان اسامہ ولد انور زخمی ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے ایک ملزم معشوق کو گرفتار کر لیا،جبکہ اس کا ساتھی جبارفرار ہو گیا۔ اتحاد ٹاون تھانے کی حدود بلدیہ پکوڑہ چوک سیکٹر 9میں فائرنگ سے 15سالہ طیب ولد طارق زخمی ہو گیا ،جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔عزیز بھٹی تھانے کی حدودگلشن اقبال اردو یو نیور سٹی کے قریب واقع گھر میںاتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے 22سالہ دانیال ولد حاجی اسلم زخمی ہو گیا ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔گلستان جوہر تھانے کی حدود بختاور گوٹھ میں جھگڑے میںپستول کے بٹ لگنے سے 25سالہ زین علی ولد عطا محمد زخمی ہو گیا ،زخمی جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین