آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍ صفر المظفّر 1442ھ24؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمران خان نے جنوبی پنجاب میں زیادہ احساس محرومی پیدا کیا ،اویس لغاری

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ احساس محرومی پیدا کیا ہے۔جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈزحکومتی وزراءکی شاہ خرچیوں پر اڑائے جا رہے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب سے ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔پندرہ ماہ بعد بھی پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم نہیں کیا۔جنوبی پنجاب محاذ کے نام سے پریشر گروپ بنے والوں کو سمجھ آچکی ہو گی۔ا ویس لغاری نے کہا مسلم لیگ (ن) نے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کا بل جمع کرایا۔حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کے بل پر کوئی کام نہیں کررہی۔ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے وعدے سے فرار ہونے کی کوشش کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے مکمل حق میں ہے۔ہم عمران نیازی کی طرح ضدی اور ڈھیٹ نہیں ہیں ہم ملکی ملکی معاملات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کےلئے تیار ہیں۔عمران خان کو جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے سے فرار نہیں ہونے دینگے۔

اہم خبریں سے مزید