• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات پر سی پی او کی راولپنڈی پولیس کو شاباش

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او نے پانچ روزہ کرکٹ میچ کے اختتام پر بہترین سکیورٹی فرائض سرانجام دینے پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دی اور سکیورٹی ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے میچ کے اختتام پر پولیس لائنز راولپنڈی میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت اور حکمت عملی سے بنائے گئے سکیورٹی پلان کے تحت ساڑھے چار ہزار پولیس افسران و اہلکاروں نے فرائض انجام دیئے۔ سی ٹی او محمد بن اشرف کی زیرنگرانی ٹریفک کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔ سی پی او کی ذاتی دلچسپی پر ادارہ فیض الاسلام کے یتیم بچوں کو بھی کرکٹ میچ دکھایا گیا۔ میچ کے پانچویں روز سی پی او محمد احسن یونس خود فیلڈ میں رہ کر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔
تازہ ترین