تحریر:عالیہ کاشف عظیمی
ماڈل :رینا کنول
شالز: پولکا ڈاٹس
آرایش:ماہ روز بیوٹی پارلر
عکّاسی: عالیہ نثار
لے آؤٹ: نوید رشید
موسمِ سرما میں جب نیلگوں آسمان پر سُرمئی بادلوں کا شامیانہ سا تن جائے اور ٹپ ٹپ برسات برسنے لگے، توجاڑے کا حُسن جیسےہر سو رنگینی و دِل کشی سی بکھیر دیتا ہے۔
تو لیجیے، آج ہم نے اپنی بزم موسم کی عین مناسبت سے کچھ خوش نما، دیدہ زیب اور اسٹائلش سی رنگ برنگی شالز سے مرصّع کی ہے۔
ذرا دیکھیے، سیاہ جینز اور آف وائٹ شارٹ شرٹ کے ساتھ نیوی بلیو بیس میں ملٹی شیڈ ڈیجیٹل فلورل پرنٹڈ شال کس قدر حسین و دِل فریب سی معلوم ہورہی ہے۔
سیاہ ٹائٹس، زرد رنگ شرٹ کے ساتھ گرین، گِرے، آف وائٹ اور رسٹ رنگوں کےکامبی نیشن میں ڈیجیٹل پرنٹڈ شال کا انتخاب لاجواب ہے، تو سِلکی سفید شرٹ کے ساتھ سُرخ بنارسی شال کا امتزاج بھی کمال ہے۔
پھر ایک جانب سیاہ ٹائٹس اور آتشی گلابی رنگ لیس کی آرایش لیے کھدّر کی شرٹ کے ساتھ زرد رنگ اسٹالر شال کی دِل آویزی ہے، تو دوسری جانب بےبی پنک شرٹ کے ساتھ کریم رنگ بیس کی فلورل پرنٹڈ شال کے حُسن وجاذبیت کے بھی کیا ہی کہنے۔
ان ہلکی پھلکی،نرم و گرم اسٹائلش شالز میں سے کوئی بھی رنگ و انداز چُن لیں، بلامبالغہ کئی نظریں اعلیٰ ذوق کی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گی۔