• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ہنگامہ آرائی کیس، 5 ملزموں کی عبوری ضمانت خارج،کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے جہلم چپ فیکٹری نذر آتش  کیس میں پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی جنہیں پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سات روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، عدالت نے اسی کیس میں گرفتار 34ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کردی، جہلم پولیس نے گزشتہ سال اکیس نومبر کو  رہائش گاہوں اور فیکٹری کو نذر آتش کرنے کے علاوہ شہر میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور دہشت پھیلانے کے الزام میں 70سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا اس کیس میں پانچ ملزمان شاہد پٹھان، محمد ندیم، سرفراز احمد، ناصر محمود اور خادم حسین نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی جو گزشتہ روز عدالت نے خارج کردی جس پر پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ اپریل تک سات روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، عدالت نے اسی کیس میں گرفتار 34ملزمان شمیم اختر ڈار وغیرہ کی مقدمہ نمبر 529میں درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین