راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز کر دیا۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کو باڈی کیم فراہم کر دیئے گئے، آڈیو اور ویڈیوریکارڈنگ کرنیوالےباڈی کیم ابتدائی طور پر ڈولفن فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہل کاروں کو فراہم کیے گئے ۔ باڈی کیم کے ذریعے ڈیوٹی کے دوران اہلکاروں اور شہریوں کی گفتگوکی ویڈیو اور آڈیوریکارڈنگ کی جا سکے گی۔ فیلڈمیں کام کرنے والے اہل کاردوران ڈیوٹی یہ باڈی کیم استعمال کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس کوابتدائی طورپر پچاس پچاس کیم دئیے گئے ہیں جن میں لگاتارآٹھ گھنٹے کی ریکارڈنگ کرنے کی گنجائش ہے اورفیلڈمیں ڈیوٹی کرنے کے بعدمتعلقہ اہل کاریہ ریکارڈنگ دفترپہنچ کرکمپیوٹرمیں محفوظ کرائیں گے ۔ہرکیم کاایک ماہ تک ڈیٹامحفوظ رکھاجائیگاجسے بوقت ضرورت چیک کیاجاسکے گا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس اہل کاروں کوباڈی کیم شفاف نظام اور رویوں کو بہتر بنانے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہباڈی کیم کے ذریعے کرپشن کی شکایات کا تدارک بھی ممکن ہو سکے گا۔