اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کوتمام بنیادی حقوق دئے جائیں۔ لوگوں کی زمینوں پرناجائز حکومتی قبضے بند کئے جائیں،لِینڈ ریفارمز کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامی اداروں کی بدحالی اور اس میں کرپشن اقربا پروری نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔انہوں نے کہ کرگل لداخ اور دیگر تاریخی روڈز کو انسانی ہمدری اور سیاحتی مقاصد کے لئے کھولا جائے۔